ایف سیون پارک میں پہلی نامیاتی مارکیٹ کا انعقاد

ایف سیون پارک میں پہلی نامیاتی مارکیٹ کا انعقاد

تازہ پھلوں ، سبزیوں ، ہوم میڈ بیکری آئٹمز، پنیر کے سٹالز لگا ئے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایم سی آئی نے ہفتہ کے روز F-7پارک میں پہلی آر گینک مارکیٹ کا کامیاب انعقاد کیا جس میں کیمیائی مادوں سے پاک، تازہ اور صحت بخش غذائی اجناس اور مصنوعات کے سٹالز لگا ئے گئے ، شہریوںنے بھرپور شر کت کی ، مارکیٹ میں بچوں اور فیملیز کیلئے خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔مجموعی طور پر 20 منتخب وینڈرز نے مارکیٹ میں اپنے سٹالز لگائے جن میں تازہ پھل اور سبزیاں، ہوم میڈ بیکری آئٹمز، دستکاروں کی تیار کردہ لذیذ غذائیں اور اعلیٰ معیار کے پنیر شامل تھے ۔ چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ یہ اقدام پارکس کو مشترکہ کمیونٹی سپیسز کے طور پر فروغ دینے کی ہماری کوشش کا حصہ ہے ، یہ پہلی نامیاتی مارکیٹ ایک کامیاب تجربہ ثابت ہوئی ہے ۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا یہ مارکیٹ ہمارے شہریوں کو انکے قریب ترین پارک میں صحت بخش مصنوعات تک رسائی فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں