موٹروے پولیس نے گزشتہ سال 18000مسافروں کی مدد کی

موٹروے پولیس نے گزشتہ سال 18000مسافروں کی مدد کی

54لاکھ سے زائد افراد کو ہیلپ لائن 130کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی،رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق گزشتہ سال 18000 سے زائد مسافروں کو ایمرجنسی مدد اور بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، 54لاکھ سے زائد افراد کو ٹال فری ہیلپ لائن 130کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی،18500ڈرائیونگ لائسنس، 103سی ای کیٹیگری لائسنس اور 1480انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے، 2674روڈ سیفٹی پروگرامز منعقد کیے گئے۔ دورانِ سفر کھو جانے والی قیمتی اشیا ، سونے کے زیورات، 186موبائل فونز، 48پرس اور دیگر 331قیمتی اشیا تلاش کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں۔ 48چوری شدہ اور 17نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے اصل مالکان کو دی گئیں۔ 169گمشدہ بچوں کو باحفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا گیا جبکہ 70خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں