ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خلاف ورزی ،دو شو گر ملز سیل
ایف بی آر نے سمندری میں چنار شوگر مل ،لالیاں میں سفینہ شوگر مل کو بند کیا
اسلام آباد (دنیارپورٹ )شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور الیکٹرانک مانیٹرنگ سسٹم کی خلاف ورزی میں ملوث پائی جانے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں واقع چنار شوگر مل میں دو پیداواری لائنیں (Chutes) سیل کر دیں۔ چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں واقع سفینہ شوگر مل کو سیل کر دیا گیا۔ شوگر کرشنگ سیزن کے اختتام کے بعد بھی سخت نگرانی اور انفورسمنٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ واجب الادا ٹیکسوں کی وصولی کے بعد صارفین کو چینی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔