مسئلہ کشمیر ،نوجوانوں پر ذمہ درایاں بڑھ گئیں ،مقررین
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مسئلہِ کشمیر قانونی طور پر مضبوط اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک ایسی جدوجہد ہے جو کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی ہے۔
پاکستان کے نوجوانوں پر پاکستان کے نظریاتی اصولوں کے روشنی اور رہنمائی میں اس مقدمے کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ یہ بات آئی پی ایس میں سیمینار کے دوران زیرِ بحث آئی، جو یوتھ فورم فار کشمیر کے تعاون سے منعقد ہوا مقررین میں کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود ، خالد رحمٰن ، فرزانہ یعقوب، عمیر پرویز اور دیگر شامل تھے ۔