قائداعظم یونیورسٹی میں ڈیجیٹل آفس مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائداعظم یونیورسٹی نے ادارہ جاتی جدید کاری اور ڈیجیٹل گورننس کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل آفس مینجمنٹ سسٹم ،ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر فیکلٹی اور انتظامی عملے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام کا آغاز اور افتتاح قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر نے کیا۔ سسٹم کے نفاذ سے یونیورسٹی میں روایتی کاغذی دفتری نظام کو جدید، محفوظ، شفاف اور مؤثر ڈیجیٹل طریقۂ کار سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ نظام تعلیمی اور انتظامی دفاتر میں سرکاری امور کی انجام دہی کو تیز، منظم اور قابلِ اعتماد بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔