سینئر ماہر چشم ڈاکٹر طیب افغانی کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے سینئر ماہر چشم ڈاکٹر طیب افغانی کو پاکستان اوکولوپلاسٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے آنکھوں کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز ان کی طویل المدتی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ ڈاکٹر افغانی نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے اور الشفاء ٹرسٹ کے لیے باعثِ فخر ہے۔