مری ‘واسا کا غیر قانونی کنکشزکو قانونی بنانے کیلئے 31جنوری کی مہلت
مقررہ تاریخ کے بعد ایک سال کا واجب الادا بل ،جرمانہ ادا کرنا ہوگا،واسا حکام
مری(نمائندہ دنیا) مری میں نیا قائم ہونے والا محکمہ واسا نے غیر قانونی پانی کے کنکشنز کو بغیر جرمانہ قانونی بنانے کیلئے صارفین کو 31 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی عوامی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت شہر میں موجود تمام غیر قانونی پانی کے کنکشنز کو قانونی حیثیت دینے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے ، اعلامیہ کے مطابق مہم کے دوران صارفین پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس یا سرچارج وصول کیا جائے گا ، مقررہ تاریخ کے بعد غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی مقررہ تاریخ کے بعد غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیے جائیں گے اور واسا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جائے گی جبکہ صارفین کو گزشتہ ایک سال کا واجب الادا بل اور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔