تین سال سے فیڈرل میڈیکل کالج کے پرنسپل کی مستقل تقرری نہ ہوسکی

 تین سال سے فیڈرل میڈیکل کالج کے پرنسپل کی مستقل تقرری نہ ہوسکی

سابق قائم مقام پرنسپل ایس ایچ وقار نومبر 2025میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں

اسلام آباد (ایس ایم زمان ) آڈیٹر جنرل کے اعتراض کے باوجود اسلام آباد کے پہلے سرکاری فیڈرل میڈیکل کالج کے پرنسپل کی اسامی پر تین سال سے مستقل پرنسپل کی تقرری نہیں ہو سکی ہے ، ڈیڑھ ماہ سے فیڈرل میڈیکل کالج کے پرنسپل کا چارج کسی افسر کے پاس نہیں ہے ، سابق قائم مقام پرنسپل اور پمز شعبہ سرجری کے سربراہ ایس ایچ وقار نومبر 2025 میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں ،وزارت قومی صحت نے ایس ایچ وقار کو جنوری 2024 سے پرنسپل کا عارضی چارج دے رکھا تھا، ایس ایچ وقار سے قبل پمز کے ڈاکٹر امجد چودھری کے پاس پرنسپل کا چارج تھا ، جو دسمبر 2023 میں ریٹائر ہوگئے تھے ،آڈیٹر جنرل نے 2020 تا 2023 کی رپورٹ میں اعتراض کیا تھا کہ قواعد کے مطابق پرنسپل فیڈرل میڈیکل کالج کے پرنسپل کی اسامی پر ترقی کے ذریعے تقرری کی جائے ، میڈیکل کالج کی اسامی کا عارضی چارج پمز کے پروفیسرز کو دینے پر اعتراض کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں