سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کرینگے ‘ڈی جی آرڈی اے

سرکاری اراضی پر قبضہ برداشت نہیں کرینگے ‘ڈی جی آرڈی اے

شیرپاؤ کالونی کا دورہ ،ترقیاتی و انتظامی امور پر ہدایات ،اتوار بازار کو صاف رکھنے کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ڈی جی آر ڈی اے نے شیرپاؤ کالونی کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی و انتظامی امور پر خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی نے میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ اور سٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ شیرپاؤ کالونی میں آر ڈی اے کی چار کنال سرکاری اراضی پر جدید سہولیات سے آراستہ ملٹی سٹوری ہسپتال تعمیر کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کیے جائیں۔ اتوار بازار کی جگہ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس مقام کو خوبصورت بنایا جائے ، ٹف ٹائلز لگائی جائیں اور مناسب پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سے اجتناب کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں