کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کرینگے، وزیر زراعت پنجاب

کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کرینگے، وزیر زراعت پنجاب

ایران کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو اجناس برآمد کرنے کی اجازت دے دیآلو و کینو کی برآمدات میں سہولیات کیلئے وفاق سے بات کرینگے ،وفد سے گفتگو

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی سے خالد کھوکھر کی قیادت میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے آلو اور کینو کی قیمتوں کے بحران سمیت دیگر کاشتکاری مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے کاشتکاری مشکل ہو چکی ہے اور آلو و کینو کے کاشتکار شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے اور زائد پیداوار کی صورت میں اکثر اجناس کی قیمتیں دباؤ میں رہتی ہیں۔ قومی سلامتی پالیسی کے تحت افغان سرحد بند ہے اور وفاق کو متبادل برآمدی راستوں کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے ۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے ایران کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو اجناس برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔وزیر زراعت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کے نقصانات میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور آلو و کینو کی برآمدات میں سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں