ٹیلی میڈیسن ‘صحت کہانی کے زیر اہتمام پہلے ہیلتھ کیئر سنٹر کا افتتاح

ٹیلی میڈیسن ‘صحت کہانی کے زیر اہتمام پہلے ہیلتھ کیئر سنٹر کا افتتاح

ہر ہفتے ایک بی ایچ یو کا افتتاح، صبح سے شام چھ بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا جائیگاہسپتالوں میں ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی،وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت صحت کے تعاون سے صحت کہانی کے زیراہتمام پہلے ہیلتھ کیئرسنٹرکا افتتاح کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے بہت بڑا دن ہے، نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی جلسوں کی مانند ہجوم ہے، ہسپتالوں میں ہجوم کی وجہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کی غیرموجودگی ہے، پرائمری ہیلتھ سسٹم کا متبادل ٹیلی میڈیسن سسٹم ہے، ٹیلی میڈیسن سسٹم وفاقی بنیادی صحت مراکز میں شروع کردیا، اسلام آباد کے گوگینہ گائوں میں ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اسلام آباد کے 6اور کراچی کے 4مقامات پر ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کر رہے ہیں، مریضوں کو آن لائن کیمرے پر 3جنرل فزیشن بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے، چھ مقامات پر اٹھارہ ڈاکٹر آن لائن موجود ہوں گے، آن لائن دوا کی پرچی جاری ہو گی، مریض کو یہیں سے دوا فراہم کی جائے گی، پہلے بی ایچ یو کا افتتاح کیا ہے، اس کے بعد ہر ہفتے ایک بی ایچ یو کا افتتاح ہو گا، یہاں صبح سے شام چھ بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں