افسروں ،جوانوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں ،جمیل ظفر

افسروں ،جوانوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں ،جمیل ظفر

سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے اسلام آبادپولیس کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ، پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل کے سامنے رکھے ، ڈی آئی جی نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی، پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر ، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں