تجارتی مراکز میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنائےجائے گا، راناساجد صفدر

تجارتی مراکز میں زیرو ویسٹ آپریشن  کو یقینی بنائےجائے گا، راناساجد صفدر

راولپنڈی(نیو ز رپوٹر)سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر سے انجمن تاجران پنجاب شاہد غفور پراچہ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔

 شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں صفائی کے نظام اور صفائی کے بلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا ساجد صفدر نے کہا کہ تجارتی مراکز میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنائےجائے گا،شاہد غفور نے کہا کہ تاجر  برادری صفائی کے اقدامات میں مکمل تعاون کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں