سینیٹ مؤثر قانون سازی سے جمہوریت مضبوط بنائیگی ،چیئرمین
تاجر اور سرمایہ کار ملکی ترقی ، معیشت کے استحکام کیلئے کر دار ادا کریں ، گیلانی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،اپنے رپورٹر سے ) قائم مقام صدرِ سید یوسف رضا گیلانی سے نو منتخب سینیٹر عابد شیر علی کی ملاقات ،سینیٹرکاحلف اٹھانے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کااظہار کیا کہ سینیٹ عوامی مفاد میں مؤثر قانون سازی کے ذریعے جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنائے گی۔دریں اثنا قائم مقام صدر سے تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور کاروباری شعبے سے وابستہ ملک کی معروف شخصیات کے وفد نے ملاقات کی ۔یوسف رضا گیلانی نے تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں تاکہ معیشت مضبوط ہو اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔