نوشہرہ ،پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو سالوں نے قتل کر ڈالا
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ مصری بانڈہ جلارونہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کردیاگیا ۔۔۔
۔مقتول سید اسد کو چھ سال بعدراضی نامہ جرگہ کے لیے بلاکر موت کے گھات اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول پنجاب سے گائوں جلارونہ آرہا تھا کہ برساتی نالے کے بعد لڑکی کے بھائیوں نے قتل کر ڈالا ۔ مصری بانڈہ میں لڑکی کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔