بچوں کے حقوق سے متعلق پیش رفت اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کے جائزہ کے دوران پیش
اسلام آباد(دنیارپورٹ ) حکومتِ پاکستان کی جانب سے بچوں کے حقوق سے متعلق اقوامِ متحدہ کے کنونشن کے تحت چھٹی اور ۔۔۔
ساتویں مشترکہ دورانیہ جاتی رپورٹ، نیز بچوں کی خرید و فروخت، بچوں کی جسم فروشی اور بچوں کی فحش نگاری سے متعلق اختیاری پروٹوکول کے تحت ابتدائی رپورٹ کا جائزہ اقوامِ متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں لیا۔ پاکستان کے 2016 میں ہونے والے گزشتہ جائزے کے بعد، بچوں کے حقوق کے تحفظ اور کنونشن و اختیاری پروٹوکول کے تقاضوں سے ہم آہنگی کے لیے نمایاں قانونی، پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔جائزے میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کی۔