11پتنگ سپلائر گرفتار،1ہزار سے زائد پتنگیں،20ڈوریں برآمد
راولپنڈی( خبر نگار) نصیر آباد پولیس نے ایک شخص سے 570پتنگیں اور 07ڈوریں،واہ کینٹ میں ایک شخص سے 200پتنگیں اور ۔۔۔
04ڈوریں ، پیرودھائی پولیس نے ایک شخص سے 70پتنگیں اور ڈور ، نیو ٹاؤن پولیس نے 60پتنگیں اور 03ڈوریں ، گنجمنڈی پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 45پتنگیں اور 03 ڈوریں ، صادق آباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے 38پتنگیں برآمد کیں، گوجرخان پولیس نے 25پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کیں ۔