اے این ایف کا ایکشن،6608کلو منشیات برآمد،8ملزم گرفتار
26نمبر چونگی اسلام آباد سے گرفتار ملزم کا طلبا کو منشیات بیچنے کا اعتراف
راولپنڈی (این این آئی)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں افغان باشندے سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر کے ہزاروں کلو منشیات برآمد کرلی ۔ چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزم نے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔راولپنڈی کے کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے پارسل سے 150 گرام کینابیس، لاہور میں کوریئر آفس میں برطانیہ کے لیے بْک پارسل سے 5 کلو آئس اور 5 کلو افیون، کراچی میں حب ریور روڈ پر گاڑی سے 10 کلو ہیروئن، ملتان میں 2 ملزمان سے 4 کلو آئس اور 250 گرام افیون، ترکئی ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس، پڑی بنگلہ ڈسٹرکٹ گلگت کے قریب ملزم سے 600 گرام چرس، کارخانو مارکیٹ جمرود روڈ پشاور کے قریب افغان سے 300 گرام آئس جبکہ نوکنڈی میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 6571 کلو چرس برآمد کی گئی ۔
اے این ایف