معمولی تلخ کلامی پرچھری کے وار کرنے والا ملزم گرفتار

معمولی تلخ کلامی پرچھری  کے وار کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ وارث خان پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے بیٹوں کے ہمراہ بھتیجے کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تنازع پر اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر بھتیجے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں