نوشہرہ، ڈمپر ٹرک کی ٹکر سے شہری جاں بحق

نوشہرہ، ڈمپر ٹرک کی  ٹکر سے شہری جاں بحق

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) جلوزئی مہاجر بازار بھٹہ خشت خورد روڈ پر تیزرفتار ڈمپر ٹرک نمبر C-3738 پشاور بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا۔۔۔

 51سالہ شہری سبیل موقع پر جاں بحق جبکہ متوفی کا 8سالہ بیٹا کاشف اور بھتیجا 11سالہ احد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جاں بحق متوفی اور زخمیوں بچوں کو تشویش ناک حالت میں میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں