روات، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3ملزمان گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ روات پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان دو ماہ قبل راستے کے تنازعہ پر ایک گھر میں گھس گئے تھے جہاں انہوں نے فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ تین خواتین سمیت 8افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔