اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 39مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 39مشکوک افراد تھانے منتقل

317گھرانوں، 36دکانوں، 43ہوٹلز، 303موٹرسائیکلز، 114گاڑیوں کی چیکنگراولپنڈی میں سرچ آپریشن، 17افغان باشندے گرفتار،ہولڈنگ سینٹر منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 483افراد، 317گھرانوں، 36دکانوں، 43ہوٹلز، 303موٹرسائیکلز اور 114گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جبکہ 39مشکوک افراد اور 25موٹر سائیکلز کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ اسی طرح سرچ آپریشن کے دوران 2جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ ادھر ر اولپنڈی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر تھانہ صادق آباد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران 17 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے کوائف کا اندراج کرنے کے بعد انہیں ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں