پنڈی گھیب، قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار
اٹک (اے پی پی) پنڈی گھیب کے گائوں ہجڑی میں نمازِ عصر کے دوران معمولی تنازعہ جان لیوا ٹابت ہوا، بعدازاں محمد مہران نور اپنے والد کے ہمراہ پیدل دکان کی جانب جا رہا تھا کہ۔۔۔
اچانک سامنے سے مصباح ولد بہادر خان مسلح پستول اور اس کا ساتھی وسیم موٹر سائیکل پر آگئے، ملزمان نے آتے ہی محمد مہران نور پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، زخمی مہران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔