ممکنہ بارش، واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، نگرانی شروع

 ممکنہ بارش، واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، نگرانی شروع

نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری تعینات

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈرپاس، مری روڈ اور صادق آباد کے نشیبی مقامات پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نالہ لئی کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور اس وقت نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ واسا کی رین ایمرجنسی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں واسا کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں