مری، ٹرانسپورٹرز نے کرائے از خود بڑھا دیئے، مسافر پریشان
مری (نمائندہ دنیا) حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ نیا کرایہ نامہ بھی ابھی تک جاری نہ کیا گیا۔۔۔
اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری مذاکرات کا فیصلہ بھی سامنے نہ آسکا۔ راولپنڈی مری روٹ سمیت لوکل روٹس پر بھی مسافروں سے زاہد کرایہ وصول کیا جانے لگا۔ عیدالفطر عنقریب ہے عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے والوں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں نے سٹی ٹریفک پولیس کو زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔