مری:طلباء کو منشیات فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، چرس برآمد

مری:طلباء کو منشیات فروخت میں  ملوث ملزم گرفتار،  چرس برآمد

مری(نمائندہ دنیا)تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد عرف ساجو کو گرفتار کرلیا۔۔۔

 جو علاقہ میں بالخصوص سکول و کالج کے طلباء کو منشیات کی فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کا تعلق موہڑہ بھیرو تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 710 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں