راولپنڈی سیف سٹی:جرائم میں41 فیصد کمی کا دعویٰ
مجموعی جرائم میں 28فیصد کمی، 1262بچوں و بزرگوں کو خاندان سے ملوایا گیا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی میں سیف سٹی اتھارٹی کی شاندار کارکردگی سے نہ صرف جرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی بلکہ ایک ہزار سے زائد بچھڑے بچوں اور بزرگوں کو ان کے خاندانوں سے ملوا دیا گیا۔ ضلع پولیس کی معاونت اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں 41 فیصد کمی آئی، مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سیف سٹی اتھارٹی کیمروں کی مدد سے 1262 بچوں اور بزرگوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملوایا گیا ہے ۔ سیف سٹی اتھارٹی نے 15 پر کال اور سوشل میڈیا کے ذریعے 945 بچوں اور دماغی طور پر معذور 317 بزرگوں کو اپنے خاندانوں سے ملوایا ہے ۔ واضح رہے حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف مقامات پر فری وائی فائی کی سہولت کے ساتھpanic buttonکی بھی سہولت دی گئی ہے ۔