ہری پور میں فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، دکان سیل
پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوڈ پوائزننگ کی خبروں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔
ہری پور میں کارروائی عمل میں لائی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے شاپنگ ایریا میں واقع شاحی پیزا پر چھاپہ مارا گیا جہاں کچن میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔کارروائی کے دوران باسی چکن، ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور غیر معیاری و مس لیبل اشیا برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔