چیف ایگزیکٹو آئیسکو آج فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
اسلام آباد (اے پی پی)صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے۔۔۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو آج فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو صبح 09:00 تا دن 11:00بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی ، راولپنڈی کینٹ ، اٹک ، جہلم ، چکوال سرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے ۔