چھانگلہ پولیس کی کارروائی،4ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد (اے پی پی) چھانگلہ پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتارکرکے بوتل شراب اوراسلحہ برآمدکرلیا۔بدھ کو۔۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ تھانہ چھانگلہ گلی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران چار ملزمان شجاعت ولد امیر افضل، عتیق ولد امین، اکرام ولد حبیب اور سعید ولد عنایت ساکنان راولپنڈی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 8 بوتل شراب اور پستول برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔