پشاور ایئرپورٹ پر ملزم گرفتار منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور ایئرپورٹ پر ملزم گرفتار  منشیات اور غیر ملکی کرنسی برآمد

پشاور (این این آئی)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے منشیات اور غیر ملکی کرنسی سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار مسافر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔ترجمان کے مطابق پشاور سے دبئی جانے والے مسافر کے بیگ سے 4 لاکھ 41 ہزار یو اے ای درہم اور 544 گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں