وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ عمران شاہ سے سیکرٹری بی آئی ایس پی کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملاقات کی اوررمضان ریلیف پیکیج کی تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔۔۔
سیکرٹری بی آئی ایس پی نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 91 فیصد ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے بی آئی ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حاصل شدہ نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیاب تکمیل حکومت کے عوامی فلاح کے عزم کی عکاس ہے ۔