مدرسہ کے طالب علم کو اغوا کر کے تاوان طلب کرنیوالے ملزم کو عمرقید ،10 لاکھ جرمانہ

مدرسہ کے طالب علم کو اغوا کر کے تاوان  طلب کرنیوالے ملزم کو عمرقید ،10 لاکھ جرمانہ

نوشہرہ (نمائندہ دنیا )انسداد دہشت گردی مردان کے جج عبدالستار خان نے آکوڑہ خٹک مدرسہ کے طالبعلم کو بھاری تاوان کے لیے اغوا کرنے کے ۔۔۔

مرکزی ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید بامشقت کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا۔عدالتی حکم کے بعد مجرم احتشام کو سخت سیکورٹی میں سینٹرل جیل مردان منتقل کردیاگیا۔استغاثہ کے مطابق مجرم احتشام نے 30دسمبر2024کونوشہرہ کے علاقے خیرآباد پھاٹک کے قریب مقامی دینی مدرسہ کے شعبہ حفظ کے بارہ سالہ طالبعلم قاری ماجد کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے 35لاکھ روپے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں