مردان ،نجی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
مردان (نمائندہ دنیا)اقراء سکول اینڈ کالج کینال روڈ مردان میں تقریب سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
۔مردان بورڈ کے چیئرمین پروفیسر جہانزیب اور ایم پی اے عبدالسلام خان آفریدی نے شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ۔ عبدالسلام خان آفریدی نے کہا تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 12 ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب کر دیا ہے ۔ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی بجٹ بڑھانے کا مقصد معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔