اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آبپارہ کے اطراف اور اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے اختیار کیے جائیں گے ۔۔۔۔
آبپارہ چوک سے شیل پمپ تک ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا اور شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پرانا ایم این اے ہاسٹل، سہروردی روڈ اور سری نگر ہائی وے کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کریں۔ لال مسجد چوک سے آبپارہ چوک، سہروردی روڈ اور میونسپل روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی ڈائیورٹ کیا جائے گا۔