اسلام آباد، 5ملزم گرفتار منشیات، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 5جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور۔۔۔
اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں سنگجانی، گولڑہ، سیکرٹریٹ، نون، شمس کالونی اور تھانہ کورال پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 825گرام چرس، 20بوتلیں شراب، مختلف بورکے سات چار عدد پستول معہ ایمونیشن اور دو خنجر برآمد کرلئے۔