آبپارہ میں ایدھی سینٹر کا زونل آفس سیل، خالی کرنیکا حکم

آبپارہ میں ایدھی سینٹر کا زونل آفس سیل، خالی کرنیکا حکم

شہریوں کا اظہار تشویش، ایدھی سے 2000میں معاہدہ ختم ہوچکا تھا،ترجمان مقامی انتظامیہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے جی سکس آبپارہ میں واقع فلاحی ادارہ ایدھی سینٹر کا زونل آفس سیل کر دیا ہے، انتظامیہ کو د کان خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مقامی شہریوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ایدھی سینٹر ہونے سے حادثے کی صورت میں بروقت ایمبولینس پہنچ جاتی تھی، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ آبپارہ میں ایدھی سینٹر کا صرف کنٹرول روم قائم تھا جو سی ڈی اے کی ملکیتی جگہ پر بنایا گیا تھا۔ ایدھی انتظامیہ کے ساتھ 1990میں دس سالہ معاہدہ کیا گیا تھا جو 2000میں ختم ہو گیا۔ معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایدھی انتظامیہ کو جگہ خالی کرنے کیلئے کہا گیا تھا، گزشتہ 26سال کے دوران متعدد نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ایدھی سینٹر کو ایچ 8میں حکومت کی جانب سے جگہ فراہم کر دی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں