راولپنڈی ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

 راولپنڈی ،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

کار نے دو موٹر سائیکل سوار کچل دیئے ،ہائیکورٹ چو ک میں خاتون گاڑی کی ٹکر سے چل بسی

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ، مری روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کچل دیئے ،محمد حسین اور عبداللّٰہ کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ کوہ نور ملز کے قریب رکشہ کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 27سالہ عمر فاروق جاں بحق ہو گیا ، ہائیکورٹ چوک میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک پار کر نے والی خواتین کو کچل دیا ،حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق،دوسری شدید زخمی ،جاں بحق خاتون کی شناخت بشری بی بی کے نام سے کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں