غیر ملکی مہمانوں کی آمد ،آئی ٹی پی کی ٹریفک ایڈوائزری جاری

غیر ملکی مہمانوں کی آمد ،آئی ٹی پی کی ٹریفک ایڈوائزری جاری

وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر مختصر دورانیے کیلئے ٹریفک کی ڈائیورژن کی جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر عارضی راستوں کی تبدیلی کا اعلان کیا جبکہ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ غیر ملکی مہمانوں اور سرکاری وفود کی نقل و حرکت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے مختلف راستوں پر مختصر دورانیے کیلئے ٹریفک کی ڈائیورژن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے جلدی روانہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جاری بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز اور موٹر سائیکل سوار رفتار کم رکھیں اور لین ڈسپلن کی پابندی کریں۔ گاڑی چلانے والوں کو سفر کے دوران سائیڈ مررز اور انڈیکیٹرز کا استعمال یقینی بنانا چاہیے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو انتہائی بائیں لین استعمال کرنے اور احتیاط کے ساتھ آہستہ رفتار میں سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں