مقدس مقامات کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ، شبیر حسن
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ مقدس مقامات کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔
پیغمبرانِ خدا، آئمہ معصومینؑ، امہات المؤمنینؓ اور اصحابِ کرامؓ جیسی عظیم اور برگزیدہ ہستیوں کے مزاراتِ مقدسہ امتِ مسلمہ کیلئے روحانی مرکز اور تاریخ کا روشن باب ہیں، جن کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔