ٹرمپ کا سعودی ولی عہد بارے بیان سفارتی آداب کے منافی
سعودیہ سے دفاعی تعاون اور دیگر اقدامات امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد کا مظہر ،،حنیف جالندھری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا حنیف جالندھری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں دیئے گئے بیان کو افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف سفارتی آداب کے منافی ہے بلکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں محمد بن سلمان نے جس دانشمندی، صبر و تحمل اور دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اور دیگر اہم اقدامات امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد اور خود انحصاری کی طرف پیش رفت ہے۔