پنڈدادنخان،آندھی ،بارش 6گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی
کھیوڑہ ( نمائندہ دنیا ) پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال واپڈا سب ڈویژن میں آندھی اور بارش کے دوران پورے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔
واپڈا اہلکاروں نے آدھے گھنٹے میں فالٹ تلاش کر لیا لیکن گاڑی اور سیڑھی نہ ہونے کی وجہ سے بجلی6گھنٹے تک بحال نہ ہو سکی ۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔