ایمان افروز قتل کیس ،21اپریل کو فرد جرم کیلئے ملزم طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے اسلامک یونیورسٹی کی۔۔۔
22سالہ لڑکی ایمان افروز کو ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں چالان پیش ہوجانے پر فردجرم کیلئے ملزم کو طلب کرلیا۔ عدالت نے چالان کی نقول ملزم کو فراہم کردیں اور کہاکہ آئندہ سماعت میں ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مزید گواہان کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔