منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،4گرفتار ،چرس برآمد
راولپنڈی ( خبر نگار) دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2کلو 100گرام چرس برآمد کی، گوجرخان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 700گرام چرس برآمد کی۔۔۔
، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 650گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو 140گرام چرس برآمد کر کے الگ اگ مقدمات درج کر لیے ۔ راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افرادکے خلاف کارروائیاں، 07افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔