17 سالہ لڑکی سے زیادتی 2خواتین سمیت 3ملزم گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار) پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد میں متاثرہ لڑکی کی خالہ،خالو اور ایک خاتون شامل ہیں۔۔۔۔
، مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کی ہمشیرہ کے خاوند اور دیگر افراد نے اس کی بیٹی سے زیادتی کی، بعد ازاں اس کی ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر عصمت فروشی کے لیے اس کی بیٹی کو ایک خاتون کے حوالے کر دیا۔