چھینے گئے زیورات ،نقدی خاتون کے حوالے
راولپنڈی(خبر نگار)ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز نے آراے بازار کے علاقہ سے خاتون شہری سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی رقم 4 لاکھ 55 ہزار روپے خاتون شہری کے حوالے کیے ۔۔۔۔
،خاتون شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، چند یوم قبل آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کیا تھا۔