بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے کیلئے ہیلپ لائن کا اجرا

  بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت  اندراج اور ازالے کیلئے ہیلپ لائن کا اجرا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )حکومت کی ہدایات پر بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت اندراج اور ازالے کو یقینی بنانے کے لئے وزارت توانائی پاور ڈویژن نے ۔۔۔

جدید ایڈوانس ہیلپ لائن نمبر سروس 118 کا اجراکیا ہے جس کے تحت صارفین اپنی بجلی سے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری اندراج کرا سکتے ہیں ۔چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر خالد محمود نے بتایا کہ متعلقہ دفتر سے صارف کی شکایت کے ازالے کی تصدیق خودکار طریقے سے پورٹل پر کی جاتی ہے جس کے بعد متعلقہ صارف کو ہیلپ لائن 118 سے ایک روبوٹک کال کی جاتی ہے تاکہ صاف سے ان کی درج شکایت کے ازالے کی تصدیق کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں