تعلیمی اداروں میں ریمیڈیل تھراپی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کیلئے معاہدہ
اسلام آباد۱(اپنے رپورٹرسے )جامع تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وفاقی نظامتِ تعلیم کے تحت 346تعلیمی اداروں میں ریمیڈیل تھراپی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کے آغاز کے لیے معاہدہ دستخط کی تقریب ہوئی ۔ منصوبے کے تحت 60 ماہر ریمیڈیل تھراپسٹس اور 3 تجربہ کار کوآرڈینیٹرز پر مشتمل ٹیم تعینات کی جائے گی جو طلبہ کی تشخیصی جانچ اور تحقیقی بنیادوں پر مبنی علاجی معاونت فراہم کرے گی۔ ۔۔۔
اس اقدام کے ذریعے ماہر نفسیاتی خدمات اور اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کو یکجا کرتے ہوئے ایک پائیدار نظام تشکیل دیا جائے گا تاکہ مختلف تعلیمی ضروریات رکھنے والے طلبہ کو رسمی تعلیمی نظام کے اندر اپنی مکمل صلاحیتوں کے اظہار کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔