بیول ،کسان کارڈ کی رجسٹریشن مہم شروع
بیول (نمائندہ دنیا ) حکومتِ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کو مالی سہولت اور زرعی مداخل کی بروقت فراہمی کے لیے کسان کارڈ پروگرام کے تحت رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
، ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری کی ہدایت پر پرنسپل ایگریکلچر آفیسر گوجرخان عبدالرشید ساقی نے مہم کا افتتاح کیا ۔ کسان کارڈ کے تحت 1 سے 25 ایکڑ زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو بغیر سود قرضہ فراہم کیا جائے گا جس کی حد فی ایکڑ 30 ہزار روپے اور مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے تک ہو گی ۔