ون وے کی خلاف ورزی پر مارچ میں 8147چالان ،147گرفتار

ون وے کی خلاف ورزی پر مارچ میں 8147چالان ،147گرفتار

سروے کے بعد 44 ون وے اور بلیک سپاٹس کی نشاندہی پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات

راولپنڈی( خبر نگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ضلع بھر میں گزشتہ ماہ ون وے کیخلاف ورزیوں پرکریک ڈاؤن کے دوران 8ہزار147چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 147کو کاغذات نہ ہونے پر تھانہ بند کیا گیا۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی نا صرف حادثات بلکہ بعض اوقات ٹریفک جام کا سبب بھی بنتی ہے ، مکمل سروے کے بعد 44 ون وے اور بلیک سپاٹس کی نشاندہی پران مقامات پر اضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ، جنھوں نے چند دنوں میں ہی ون وے کیخلاف ورزیوں پر کافی حد تک قا بو پایا جس سے ناصرف حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی کافی بہتری آئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں